ڈاکٹر رات کے وقت ٹانگوں کے درد کی وجہ بتاتا ہے اور یہ کب کسی سنگین چیز کی علامت ہو سکتی ہے۔
بیماری ہے (Genetic) ہیموفیلیا ایک ایسی موروثی
جو خون جمنے کے عمل کو متاثر کرتی ہے۔ عام طور پر جب کسی کو چوٹ لگتی ہے تو خون جمنے والے خاص پروٹین (Clotting Factors) زخم کو بھرنے اور خون روکنے میں مدد کرتے ہیں۔ لیکن ہیموفیلیا کے مریضوں میں یہ پروٹین یا تو موجود نہیں ہوتے یا بہت کم مقدار میں ہوتے ہیں، جس کی وجہ سے خون بہنا طویل وقت تک جاری رہتا ہے۔
یہ بیماری زیادہ تر مرد بچوں میں پائی جاتی ہے اگرچہ یہ ایک نایاب بیماری ہے، مگر جن خاندانوں میں یہ موجود ہو وہاں بچوں کے لیے یہ زندگی بھر کا چیلنج بن سکتی ہے۔
ہیموفیلیا بنیادی طور پر دو بڑی اقسام میں تقسیم کی جاتی ہے:
دونوں اقسام میں علامات کافی حد تک ملتی جلتی ہیں، تاہم تشخیص اور علاج میں معمولی فرق ہوسکتا ہے۔
ہیموفیلیا کی سب سے عام علامت یہ ہے کہ معمولی خراش یا زخم سے بھی خون زیادہ دیر تک بہتا رہتا ہے۔ عام بچوں میں خون چند منٹوں میں رک جاتا ہے لیکن ہیموفیلیا کے مریض میں یہ عمل گھنٹوں یا بعض اوقات دنوں تک جاری رہ سکتا ہے۔
بچوں میں ناک سے خون نکلنا عام بات ہے، لیکن اگر یہ بہت زیادہ ہو اور رکنے میں دیر لگے تو یہ ہیموفیلیا کی ابتدائی نشانی ہوسکتی ہے۔
چھوٹے بچے جب دانت نکالتے ہیں یا برش کرتے ہیں تو اکثر مسوڑھوں سے خون آتا ہے۔ مگر ہیموفیلیا میں یہ خون بہنا غیر معمولی طور پر زیادہ اور بار بار ہوتا ہے۔
یہ ایک سنگین علامت ہے۔ ہیموفیلیا کے مریض بچوں میں بغیر کسی بڑے زخم یا حادثے کے بھی گھٹنوں، کہنیوں اور ٹخنوں میں خون جمع ہونے لگتا ہے۔ اس سے جوڑ سوج جاتے ہیں، درد ہوتا ہے اور حرکت کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔
عام طور پر چھوٹی چوٹ سے ہلکا سا نیل پڑتا ہے، مگر ہیموفیلیا کے مریضوں کو چھوٹی سی ضرب سے بھی بڑے اور گہرے نیل (Bruises) پڑ جاتے ہیں۔
اگر کسی بچے کی سرجری ہو یا دانت نکالا جائے تو ہیموفیلیا کے مریض میں زخم بھرنے میں بہت زیادہ وقت لگتا ہے اور بار بار خون نکلتا ہے۔
بار بار خون بہنے سے بچے جسمانی طور پر کمزور ہوجاتے ہیں۔
جوڑوں میں خون جمنے سے وہ مستقل طور پر متاثر ہوسکتے ہیں، جس سے چلنے پھرنے میں دشواری پیش آتی ہے۔
شدید کیسز میں خون کا بہاؤ دماغ میں بھی ہوسکتا ہے جو جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔
بچے کھیل کود سے ڈرتے ہیں کیونکہ ذرا سی چوٹ انہیں زیادہ نقصان پہنچا سکتی ہے۔
بار بار ہسپتال جانا اور علاج کرانا بچوں کو ذہنی دباؤ میں ڈال دیتا ہے۔
بعض بچے اپنے آپ کو دوسروں سے مختلف سمجھنے لگتے ہیں جس سے ان میں خود اعتمادی کم ہوجاتی ہے۔
بار بار بیماری کی وجہ سے اسکول سے غیر حاضری بڑھ جاتی ہے۔
کھیلوں اور جسمانی سرگرمیوں میں حصہ نہ لینے کے باعث بچے سماجی طور پر الگ تھلگ پڑسکتے ہیں۔
تشخیص کے لیے ڈاکٹر خون کے ٹیسٹ کرتے ہیں جن میں یہ دیکھا جاتا ہے کہ خون جمنے والے عوامل (Clotting Factors) کی سطح کتنی ہے۔ اگر ان کی مقدار بہت کم ہو تو ہیموفیلیا کی تصدیق ہوجاتی ہے۔
ہیموفیلیا کا مکمل علاج ابھی ممکن نہیں ہے لیکن جدید میڈیکل سائنس نے ایسے طریقے دریافت کیے ہیں جن سے مریضوں کی زندگی نسبتاً بہتر بنائی جاسکتی ہے۔
احتیاطی تدابیر:
بچوں کو کھیلوں میں سخت سرگرمیوں جیسے فٹ بال یا کرکٹ سے بچایا جائے۔
نرم کھلونوں اور محفوظ ماحول کا انتخاب کیا جائے۔
دانتوں کی صحت کا خاص خیال رکھا جائے تاکہ خون بہنے کا خطرہ کم ہو۔
اگر خاندان میں ہیموفیلیا کی ہسٹری موجود ہو تو بچے کی پیدائش کے فوراً بعد ٹیسٹ کروائیں۔
بچے کو چھوٹی چھوٹی چوٹوں کو بھی نظر انداز نہ کریں۔
بچے کو آگاہ کریں کہ وہ اپنی صحت کا خیال رکھے اور چوٹ لگنے پر فوراً والدین کو بتائے۔
اسکول اور اساتذہ کو بچے کی بیماری سے آگاہ رکھنا ضروری ہے تاکہ کسی ایمرجنسی میں فوری مدد فراہم کی جاسکے۔
ہیموفیلیا ایک نایاب مگر پیچیدہ بیماری ہے جو زیادہ تر بچوں کو زندگی بھر متاثر کرتی ہے۔ اس کی ابتدائی نشانیاں جیسے معمولی زخم سے زیادہ خون بہنا، بار بار ناک یا مسوڑھوں سے خون آنا، اور جوڑوں میں درد و سوجن کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔ اگر بروقت تشخیص اور علاج شروع کردیا جائے تو مریض بچوں کو بہتر اور محفوظ زندگی فراہم کی جاسکتی ہے۔
والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ بچوں کو نہ صرف جسمانی بلکہ نفسیاتی طور پر بھی سہارا دیں تاکہ وہ اپنی زندگی کو اعتماد اور سکون کے ساتھ گزار سکیں۔
Comments
Post a Comment